0
Thursday 11 Jun 2015 19:34

امریکی صدر نے عراق میں مزید 450 فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے عراق میں مزید 450 فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف نام نہاد جنگ کے لیے مزید 450 سے زائد فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے عراق میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد عراق میں داعش کے خلاف نام نہاد جنگ میں مصروف مقامی فورسز کے جوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں450 سے زائد فوجی بھیجے جائیں گے اور ایک نئے تربیتی مرکز کا قیام کیا جائے گا جب کہ اس وقت تقریبا 3 ہزار امریکی فوجی بمشمول تربیت کار اور مشیر عراق میں تعینات ہیں۔ واضح رہے شدت پسندوں نے امریکی فضائی حملوں کے باوجود گزشتہ ماہ عراق کے سب سے بڑے صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے عراق کے بیشتر علاقوں میں اپنا قبضہ قائم کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوجی عراق میں داعش کی سپورٹ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 466147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش