QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قبول ہے، ملی مجلس شرعی

11 Jun 2015 22:00

اسلام ٹائمز:رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف کا اعادہ کر کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی اور بہادر سپہ سالار ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قابل قبول ہے۔ کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجینڈا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے غمناک سلوک کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کی غمگساری کرے ۔برما میں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ غفلت، خاموشی افسوسناک اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ کشمیر پر جرات مندانہ موقف کا اعادہ کر کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی اور بہادر سپہ سالار ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قابل قبول ہے۔ کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجینڈا ہے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر محمد امین، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راغب حسین نعیمی، مولانا امیر حمزہ، حافظ عاکف سعید، علامہ خلیل الرحمن قادری، جماعت اہلحدیث کے حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جس پر پوری قوم کا اتفاق ہے مگر افسوس کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی غفلت کے باعث ابھی تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر صورت کشمیریوں پر سے تسلط ختم کر کے انہیں آزادی دینا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 466167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466167/مسئلہ-کشمیر-کا-حل-صرف-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-کے-مطابق-قبول-ہے-ملی-مجلس-شرعی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org