QR CodeQR Code

پنجاب بھر میں پولیس ناکوں کیلئے نیا ایس او پی جاری

12 Jun 2015 08:45

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کیبعد آئی جی پنجاب کیجانب سے نیا آرڈر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ناکے کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کسی شہری پر فائرنگ نہیں کریگی۔


اسلام ٹائمز۔آئی جی پنجاب نے پولیس ناکوں کے لیے نیا ایس او پی جاری کر دیا۔ ناکوں کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر اب فائرنگ نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے راولپنڈی پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کے واقعہ کے بعد ناکوں پر پولیس اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت تمام پولیس اہلکار ناکوں پر 8، 8 گھنٹے ڈیوٹی دیا کریں گے، جبکہ تمام ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے لیے لازم ہو گا، کہ وہ بلٹ پروف جیکٹ اور پلاسٹک ہیلمٹ پہنیں۔ ایس او پی کے مطابق ناکوں کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، بلکہ ناکے پر نہ رکنے والوں کا تعاقب کیا جائے گا، اور پولیس صرف حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کرنے کی مجاز ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 466200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466200/پنجاب-بھر-میں-پولیس-ناکوں-کیلئے-نیا-ایس-او-پی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org