QR CodeQR Code

دکھوں سے واقف ہیں، پارٹی قیادت جلد بلوچستان کا دورہ کریگی، آصف زرداری

12 Jun 2015 11:12

اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماء علی مدد جتک سے ملاقات میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ مرکزی حکومت میں اس حوالے سے بہت سارے اقدام کئے گئے، جس میں آغاز حقوق بلوچستان بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر مواصلات علی مدد جتک نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور تنظیمی معاملات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پارٹی قیادت بلوچستان کے دکھوں سے واقف ہے، پیپلز پارٹی کی سابقہ مرکزی حکومت میں اس حوالے سے بہت سارے اقدام کئے گئے، جس میں آغاز حقوق بلوچستان بھی شامل ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی قیادت جلد بلوچستان کا دورہ کرے گی، اور وہاں کے پارٹی کارکنان اور عوام سے رابطے میں رہے گی، پارٹی کارکنان کے مسائل سننے اور تنظیمی وسعت کیلئے بلوچستان میں پارٹی کا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری اورپارٹی کی نائب صدر شیری رحمن بھی موجود تھیں۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملوں میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت کی سخت مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 466211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466211/دکھوں-سے-واقف-ہیں-پارٹی-قیادت-جلد-بلوچستان-کا-دورہ-کریگی-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org