QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشتگرد ہلاک

12 Jun 2015 12:04

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہوا، جب کہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شوال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہوا، جب کہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد ہلاک جب کہ سکیورٹی فورسز کے متعدد جوان بھی شہید ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 466215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466215/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-میں-25-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org