QR CodeQR Code

پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے، قاضی خلیل

12 Jun 2015 12:13

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، لیکن اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور افغانوں کی سربراہی میں ہونے والے مفاہمتی عمل کی حمایت کریں گے، افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن اور ہمارا دشمن افغانستان کا دشمن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں جو مذاکرات سے ہی حل ہوں گے، بھارتی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کے بیانات پر پاکستان نے مناسب درعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین پھانسی کی اجازت دیتا ہے اور مجرموں کو پھانسی دینے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، پھانسیوں کے معاملے میں پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔


خبر کا کوڈ: 466217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466217/پاکستان-عدم-مداخلت-کی-پالیسی-پر-یقین-رکھتا-ہے-قاضی-خلیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org