0
Friday 12 Jun 2015 15:22

پاک افغان تعاون سے دہشتگردوں کو شکست دی جا سکتی ہے، محمد خان اچکزئی

پاک افغان تعاون سے دہشتگردوں کو شکست دی جا سکتی ہے، محمد خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان برادر ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں اور پاکستان اسکو مزید مضبوط و مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور اقتصادی ترقی کیلئے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کی سیاسی و عسکری قیادت کے دوروں کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے دہشتگردی اور دہشتگرد عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے، جس سے جانی و مالی نقصانات میں انتہائی کمی آئے گی۔ اس موقع پر افغان قونصل جنرل نے گورنر بلوچستان کو افغان ٹرانزٹ کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں کراچی سے چمن تک تجارتی ٹرین کی سہولت کی فراہمی بھی زیر غور آئی۔ گورنر بلوچستان نے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 466228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش