0
Friday 12 Jun 2015 15:27

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے اہم مرکزی رہنما عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے اہم مرکزی رہنما عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے اہم مرکزی رہنماء عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے عامر خان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے، اس لئے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کی جائے، جبکہ عامر خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عامر خان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے رہنماء ہیں، اس لئے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عامر خان کو 25 جون تک جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان پر قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اور ایم کیو ایم کے کارکنان فرحان مُلا، عبید کے ٹو، نادر شاہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 466229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش