0
Saturday 13 Jun 2015 15:33
دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے پوری قوم متحد ہے

قومی مفاد، خودمختاری اور ملکی وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، جنرل راحیل شریف

فاٹا اور کراچی کی صورتحال سے بھی دشمن کے ناپاک ارادے ظاہر ہوتے ہیں
قومی مفاد، خودمختاری اور ملکی وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن سے رہناچاہتا ہے، لیکن اس کے لئے قومی مفادات، خود مختاری اور وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئیں ٹوئٹس کے مطابق آرمی چیف نے پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے، لیکن اس کے لئے قومی مفادات، خود مختاری اور وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، ہم اپنے ملک اور اس کے مفادات کی حفاظت کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، چاہے وہ کشمیر ہو، نئی بندرگاہوں کی تعمیر یا قدرتی وسائل کی ترقی۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے عوام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، اقتصادی راہداری ضرور بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں، فاٹا اور کراچی کی صورتحال سے بھی دشمن کے ناپاک ارادے ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، لیکن یہ جنگ تنہا مسلح افواج نہیں جیت سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی لائق تحسین ہے کہ دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 466427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش