0
Saturday 13 Jun 2015 18:50

یمن، سعودی حملوں میں اب تک 2500 سے زائد عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

یمن، سعودی حملوں میں اب تک 2500 سے زائد عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

اسلام ٹائمز۔ عالمی ادار صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے اس رپورٹ میں یمن میں انسانی صورتحال کو المناک قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں آیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں دو ہزار پانچ سو چوراسی افراد جاں بحق اور گیارہ ہزار چھپن افراد زخمی ہوئے ہیں، عالمی ادار صحت کی رپورٹ کے مطابق پانچ لاکھ سے زیادہ یمنی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن پر حملے جاری رہنے کی صورت میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، سعودی عرب کا مقصد یمن کے مستعفی اور فرار ہو جانے والے سابق صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات، ہسپتال، اسکول اور رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 466440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش