0
Saturday 13 Jun 2015 19:04

ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا، جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ کا شیڈو بجٹ صوبائی حکومت کو پیش کیا تھا، جس میں کئی تجاویز دی گئی تھیں، تاہم حکومت نے بجٹ میں ان تجاویز کو شامل نہیں کیا، جبکہ بجٹ میں شہری علاقوں کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، اور کراچی، حیدرآباد کیلئے کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا۔ ایم کیو ایم نے بجٹ کو سندھ دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کل بروز اتوار ہڑتال کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل شہر بھر میں ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے مطابق بجٹ کے خلاف آئندہ بھی احتجاج کیا جائے گا، تاہم پہلے مرحلے میں ہڑتال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے آج آئندہ مالی سال کیلئے 7 کھرب 40ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے، جس میں کراچی کیلئے 49، جبکہ حیدرآباد کیلئے 37 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 466442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش