0
Saturday 13 Jun 2015 20:40

نیٹو کنٹینر چوری کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر 150 ملزم بری

نیٹو کنٹینر چوری کیس میں  عدم ثبوت کی بنا پر 150 ملزم بری
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی احتساب عدالت نے نیٹو کنٹینر چوری کیس میں 27 ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدم ثبوت پر 150 ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ کراچی بندرگاہ سے طورخم بارڈر کے درمیان نیٹو کنٹینر غائب کیے جانے پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے 150 ملزموں کو عدم ثبوت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ان میں کسٹم افسران اور کلیئرنگ ایجنٹس شامل ہیں۔ ہزاروں نیٹو کنٹینر چوری ہونے کے اسکینڈل کا انکشاف الیکڑانک میڈیا نے کیا تھا۔ جس پر اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے نوٹس لیا تھا۔ تحقیقات میں ہولناک انکشافات سامنے آئے اور 9 ہزار 722 کنٹینرز غائب کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔ جس کے بعد وسیع پیمانے پر گرفتاریاں ہوئیں اور اب احتساب عدالت کراچی نے عدم ثبوت پر 150 افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 466450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش