QR CodeQR Code

جس کا ملک کا سربراہ اپنے شہریوں کی تشبیہ مکھی سے دے اُس ملک کا کیا حال ہوگا، عقیل حسین خان

13 Jun 2015 20:46

اسلام ٹائمز: مشہد سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم مشہد کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے خون اتنے سفید ہو گئے ہیں کہ وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے بلکہ ستم ظریفی یہ کہ حکمرانوں کو اسکا ذرہ بھی افسوس نہیں اور انکو مکھی کا مرنا کہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے کے سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا ہے کہ جس ملک کے سربراہ کا یہ حال ہو کہ اسکو کراچی جیسے مہم شہر میں آئے روز بے گناہ شہریوں کے قتل پر کوئی ذرہ برابر افسوس نہ ہو تو در کنار انکو مکھیوں سے تشبیہ دے رہا ہو اس ملک کا کیا حال ہو گا۔ علامہ عقیل حسین خان نے کہا کہ اس سے بڑھ کر اور فرعونیت کیا ہو سکتی ہے کہ ہر روز مادر وطن کے فرزند وں کو ملک دشمن افراد خون میں نہلا رہے ہیں، ہر روز کتنی ہی ماوں کی گودیں اجڑ رہی ہیں، کتنی خواتین کے سہاگ لٹ رہے ہیں، کتنے ہی بچے یتیم ہو رہے لیکن ہمارے حکمرانوں کے خون اتنے سفید ہو گئے ہیں کہ وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے بلکہ ستم ظریفی یہ کہ حکمرانوں کو اسکا ذرہ بھی افسوس نہیں اور انکو مکھی کا مرنا کہتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس نے کہا سربراہ مملکت نواز شریف کے اس نامناسب اور بیہودہ بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اپنے اس بیان کو واپس لے اور پوری قوم سے معافی مانگے۔


خبر کا کوڈ: 466453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466453/جس-کا-ملک-سربراہ-اپنے-شہریوں-کی-تشبیہ-مکھی-سے-دے-ا-س-کیا-حال-ہوگا-عقیل-حسین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org