0
Saturday 13 Jun 2015 22:13

بی جے پی کی حکومت جموں و کشمیر سمیت بھارت بھر میں پوری طرح ناکام، غلام نبی آزاد

اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مودی سرکار پر شدید وار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ سرکار ہر محاذ پر اس قدر ناکام ہوگئی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اب پاکستان کے پرچم کھلے عام لہرائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کا نعرہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں اور وزیروں کی طرف سے حیران کن اور فضول بیانات سامنے آرہے ہیں یہاں تک کہ گائے کے گوشت پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھی انتخابات میں بی جے پی کو 31 فیصد ووٹ آئے اور 69 فیصد مخالف میں ووٹ دیا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ کئی معاملات میں بی جے پی کے لیڈر یہ کہہ رہے ہیں کہ جنہیں ہماری بات منظور نہیں انہیں پاکستان جانا چاہیے اس لیے میں مودی سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا 69 فیصد لوگوں کو پاکستان جانا چاہیے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی پی ڈی پی سرکار کو صرف تین ماہ ہو گئے تاہم اب کشمیر میں کھلے عام پاکستان کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں جب کہ جموں میں خالصتان جھنڈے لہرانے لگے ہیں۔ بی جے پی لیڈروں کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں اب بڑے میاں یعنی نریندر مودی بھی حدیں کراس کر گئے ہیں اور انہوں نے ملک سے باہر ملک کی سیاسی جماعتوں کو شبہی خراب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ نریندر مودی کی اچھی سرکار کہاں گئی۔ ہر طرف سرکار کی ناکامی نظر آرہی ہے اور محض بیانات پر بیانات دئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 466457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش