QR CodeQR Code

اہم حلقوں کے فارم 15 سے متعلق رپورٹ انکوائری کمیشن کو موصول

13 Jun 2015 20:58

اسلام ٹائمز: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے حلقہ پی پی 151 کے 161 میں سے 66 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب اور 24 تھیلے کھلے پائے گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان کے حلقہ پی پی 184 کے تمام 128 پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی کی اہم نشستوں کے فارم 15 سے متعلق انکوائری کمیشن کو مزید تفصیلات موصول ہو گئی ہیں، جس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقہ پی پی 159 وزیراعلی ٰ کے 152 میں سے 67 پولنگ اسٹیشنز سے فارم 15 غائب پائے گئے ہیں جبکہ 132 تھیلے کھلے ملے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی اہم نشستوں پر انتخابات کے فارم 15 سے متعلق انکوائری کمیشن کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقہ پی پی 159 کے 152 میں سے 67 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب اور 132 تھیلے کھلے پائے گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے حلقہ پی پی 70 کے 133 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے حلقہ پی پی 151 کے 161 میں سے 66 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب اور 24 تھیلے کھلے پائے گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان کے حلقہ پی پی 184 کے تمام 128 پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 466458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466458/اہم-حلقوں-کے-فارم-15-سے-متعلق-رپورٹ-انکوائری-کمیشن-کو-موصول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org