QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں داعش کے جھنڈے لہرانا آزادی پسندوں اور جنگجوؤں کا ڈرامہ، بی جے پی

14 Jun 2015 20:01

اسلام ٹائمز: پٹنہ بہار میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے ہم نے دہشت گردی کو قابو میں کرلیا ہے اب وہ اپنا وجود زندہ رکھنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ان کو خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے اب وہ آئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لہرا کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی جنتا پارٹی نے کشمیر میں داعش ’’آئی ایس آئی ایس‘‘ کے جھنڈے لہرانے کو آزادی پسندوں اور جنگجوؤں کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسا کررہے ہیں کیونکہ عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے، پٹنہ بہار میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے ہم نے دہشت گردی کو قابو میں کرلیا ہے اب وہ اپنا وجود زندہ رکھنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ان کو خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے اب وہ آئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لہرا کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔ شہنواز حسین نے کہا ’’جیسا کہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ مرکز میں بی جے پی کی مضبوط حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں اور وہ اب داعش ’’آئی ایس آئی ایس‘‘ کے جھنڈے لہرا رہے ہیں ہم ان سے سختی کے ساتھ نمٹیں گے‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’جموں و کشمیر کے لوگوں نے آزادی پسندوں اور جنگجوؤں کو رد کر کے دہشت گردی کے خلاف ووٹ دے دیا ہے‘‘۔ ان جہادیوں اور حریت پسندوں کو لوگوں نے مسترد کر دیا ہے اور اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اس طرح کی ملک دشمن سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل جمعہ نماز کے بعد نوہٹہ سرینگر میں کچھ نوجوانوں نے داعش کے جھنڈے لہرائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 466460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466460/مقبوضہ-کشمیر-میں-داعش-کے-جھنڈے-لہرانا-ا-زادی-پسندوں-اور-جنگجوؤں-کا-ڈرامہ-بی-جے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org