QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی جوڈیشل کمیشن سے مبینہ دھاندلی کی خود تحقیقات کرانے کی درخواست

13 Jun 2015 22:58

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کچھ حلقوں میں بہت زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجے گئے اور مسترد ووٹوں کی تعداد بھی جیتنے والے ووٹوں سے زیادہ ہے، جب کہ بہت سے حلقوں میں فارم 15 بھی غائب ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں جرح کے بعد کمیشن سے از خود مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کی بحث ختم ہونے والی ہے مگر دھاندلی کی تحقیقات اب بھی باقی ہیں لہٰذا کمیشن صدارتی آرڈیننس کے مطابق کمیشن دھاندلی کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کچھ حلقوں میں بہت زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجے گئے اور مسترد ووٹوں کی تعداد بھی جیتنے والے ووٹوں سے زیادہ ہے، جب کہ بہت سے حلقوں میں فارم 15 بھی غائب ہیں، لہٰذا ہر حلقے کے ریٹرننگ آفیسرز کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں۔ مراسلے میں مزید کیا گیا کہ تحقیقات میں نادرا سے بھی پوچھا جائے کہ پری اسکین رپورٹ میں فارم 15 کے غائب ہونے کا ذکر کیوں نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 466467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466467/تحریک-انصاف-کی-جوڈیشل-کمیشن-سے-مبینہ-دھاندلی-خود-تحقیقات-کرانے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org