0
Sunday 14 Jun 2015 09:48

ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی، شرجیل میمن

ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے نئے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی ہڑتال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ انہوں نے کہا ہڑتال سے معیشت کو نقصان ہوگا اور مزدور طبقہ پریشان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، وہ اپنی مرضی سے کاروبار کھول سکتے ہیں، حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 466505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش