0
Sunday 14 Jun 2015 15:54

پولیو ورکرز، محکمہ صحت کیخلاف سراپا احتجاج، 150 روپے یومیہ معاوضہ مذاق ہے

پولیو ورکرز، محکمہ صحت کیخلاف سراپا احتجاج، 150 روپے یومیہ معاوضہ مذاق ہے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ورکرز کے ساتھ جاری زیادتیوں کے خلاف حکومت کوئی نوٹس لینے پر تیار نظر نہیں آتی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے گیا ہے کہ محکمہ صحت آٹھ روزہ خسرہ مہم کا معاوضہ پولیو ورکرز کو 150 روپے یومیہ کے حساب سے ادا کرے گا۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت سے متاثرہ اضلاع میں خطرناک ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیو ورکرز نے اس معاوضے کو مذاق قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ میڈیا کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے پولیو ورکرز کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیو مہم کا 400 روپے فی یوم معاوضہ ملتا ہے، لیکن پولیو ڈیوٹی کے بھی ہمارے سات ماہ کے بقایا جات ادانہیں کئے گئے۔ جس سے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران ہم روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا، لیکن محکمہ صحت ہمارے ان مسائل سے غافل ہے۔ پولیو ورکرز نے حکومت سے اس مسئلے پر سخت احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انکے لئے خسرہ مہم کا فی یوم معاوضہ بڑھایا جائے اور سات ماہ سے بند تنخواہوں کی فوری ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے، تاکہ ہمارے معاشی مسائل حل ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 466552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش