0
Sunday 14 Jun 2015 21:39

بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل کم ہو رہے ہیں، آبادی پر قابو پانا ضروری ہے، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی

بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل کم ہو رہے ہیں، آبادی پر قابو پانا ضروری ہے، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی
اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی، پروفیسر قاری مشتاق انور اور ملک نصیر احمد کربلائی نے کہا ہے کہ جس طرح آبادی کی بڑھتی ہوئی تعداد سے موجودہ حالات میں ہمارے وسائل دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں، ایسے حالات میں ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی آبادی پر قابو پائیں، تاکہ آبادی اور وسائل کا تناسب بگڑنے نہ پائے اور پاکستان کا ہر شہری اپنے کنبے اور اپنے بچوں کو بہتر ضروریات زندگی بروقت اور آسانی سے مہیا کر سکے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نصیر احمد کربلائی نے کہاکہ اسلام ہمیں اپنے اہل خانہ اور بچوں کے حقوق پورے کرنیکا حکم دیتا ہے، وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹا خاندان وقت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 466586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش