0
Sunday 14 Jun 2015 22:19

استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر، مہنگائی میں کمرتوڑ اضافہ

استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر، مہنگائی میں کمرتوڑ اضافہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی دنیا کی اکلوتی ایٹمی طاقت پاکستان میں ماہ مقدس رمضان المبارک کا استقبال ریکارڈ توڑ مہنگائی کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ سبزیاں، پھل، گوشت، مشروبات کی قیمتوں میں مسلسل غیر اعلانیہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ بجٹ سے ریلیف ملنے کی امید پر پانی پھرا تو عوام منتظر تھے کہ رمضان المبارک میں سستے بازار انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں گے، لیکن افسوس کہ رمضان کے قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے ایک بار پھر عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ سے شہری خاصے رنجیدہ ہیں۔ دوسری جانب دکانداروں نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے تمام تر ذمہ داری حکومت، آڑتھیوں اور ذخیرہ اندوزوں پر ڈال دی ہے۔ اس تمام صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 466595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش