QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم نے میانمر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کو باضابطہ خط لکھ دیا

15 Jun 2015 00:36

اسلام ٹائمز: سیکرٹری سیاسیات کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر بہایا جارہا ہو اور انسانیت کیخلاف جرام کا ارتکاب کیا جارہا ہو تو ہم عالمی عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بدھوں کے پیشوا کیخلاف مقدمہ درج کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات نے روہنگیا میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت کو باضابطہ طور پر خط لکھا دیا ہے۔ نیدر لینڈ میں واقع عالمی عدالت انصاف کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے موقع اختیار کیا ہے کہ روہنگیا میں نام نہاد بدھوں کے مذہبی پیشوا وراتو کے ماننے والے نسل پرست مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں، معصوم بچے، عورتیں حتیٰ بوڑھے بھی ان نسل پرستوں کے شر سے محفوظ نہیں۔ میانمر میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی نے بھی کئی سوالوں کو جنم دیا ہے، ایسے میں جب انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر بہایا جارہا ہو اور انسانیت کیخلاف جرام کا ارتکاب کیا جارہا ہو تو ہم عالمی عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے اور بدھو کے پیشوا وراتو کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے لکھ خط میں عالمی عدالت انصاف سے اس خط کو پٹیشن میں تبدیل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 466602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466602/ایم-ڈبلیو-نے-میانمر-میں-مسلمانوں-کی-نسل-کشی-پر-عالمی-عدالت-انصاف-کو-باضابطہ-خط-لکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org