0
Monday 15 Jun 2015 01:57

وزارت داخلہ نے نادرا کے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا

وزارت داخلہ نے نادرا کے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان نادرا کی جانب سے جاری ہونے والی وضاحت کا وزارت داخلہ نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے نادرا پر جھوٹ پر مبنی رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں رپورٹ جمع کروانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ جس کے جواب میں ترجمان نادرا نے میڈیا میں وضاحت جاری کی، اور کہا کہ نادرا پر حکومت کی جانب سے کوئی دباو نہیں، بلکہ تحریک انصاف نادرا پر اثرانداز ہورہی ہے، اور نادرا یونین کا استعمال کررہی ہے۔ نادرا کی اس وضاحت کا وزارت داخلہ نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے، کیونکہ وزیر داخلہ نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ نادرا کی جانب سے کسی سیاست دان کے بیان کا کوئی نوٹس نہیں لیا جائے گا، اور نہ ہی کوئی وضاحت جاری کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 466604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش