0
Monday 15 Jun 2015 15:04

بلوچستان، پولیو قطرے پلانے سے انکار کو جرم قرار دینے کا فیصلہ

بلوچستان، پولیو قطرے پلانے سے انکار کو جرم قرار دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے انسداد پولیو کے حوالے سے مزید اقدامات کرتے ہوئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کو جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی قطرے لازمی پلانے کیلئے ویکسینیشن ایکٹ کو بلوچستان اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا۔ اس ایکٹ کے تحت بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو سزائیں بھی دی جائیں گی۔ بلوچستان میں محکمہ صحت کے سیکرٹری نور الحق بلوچ نے بتایا کہ ہم صوبائی اسمبلی میں پولیو ویکسینیشن ایکٹ پیش کرنے کے لئے ایک مسودہ تشکیل دے رہے ہیں۔ نورالحق کے مطابق جب تک والدین کی جانب سے انکار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس وقت تک پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ صوبائی سیکرٹری نے بتایا کہ ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کی وجہ سے اس کے اطراف میں موجود 200 میٹرز تک تمام بچے اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ قطرے پلانے سے انکار کرنا جرم کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پیشن کے 45 یونین کونسلز کو پولیو کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے ان یونین کونسلز میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے 90 فیصد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں۔ جبکہ 10 فیصد والدین نے انکار کیا۔ نورالحق کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو مہم کے لئے بلوچستان کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے یونین کونسلرز سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کونسلرز اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام سے ماہانہ ملاقاتیں بھی کرے گے۔
خبر کا کوڈ : 466731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش