0
Monday 15 Jun 2015 16:35

ایم کیو ایم الیکشن سیل کا انچارج اور ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایم کیو ایم الیکشن سیل کا انچارج اور ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشتگرد کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ الیکشن سیل کے انچارج اور ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عمیر صدیقی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش 67 افراد کے قتل، جبکہ 84 دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، لہٰذا مزید تفتیش کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے عمیر صدیقی کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے سے چند روز قبل عزیز آباد نمبر 8 سے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 466769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش