QR CodeQR Code

آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کو سلام اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

آپریشن ضرب عضب کے دوران افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، آصف زرداری

15 Jun 2015 16:51

اسلام ٹائمز: کراچی میں 25 ویں ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مملکت نے کہا کہ صوبہ سندھ میں جرائم میں کمی کا سہرا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ پولیس اور آئی جی کو جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں جرائم میں کمی کا سہرا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ پولیس اور آئی جی کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں 25 ویں ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پولیس کی مضبوطی سندھ میں قیام امن کی ضمانت ہے، اور صوبہ سندھ میں جرائم میں کمی کا سہرا وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ پولیس اور آئی جی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے مسائل صرف ان کے نہیں، بلکہ ہم سب کے ہیں، جس طرح مسلح افواج میں سپاہیوں کا خیال کیا جاتا ہے، اسی طرح پولیس میں بھی اب افواج کی طرح شہادت کے بعد گھر اور مراعات دی جائیں گی، جبکہ ڈیوٹی پر موجود افسران کیلئے بھی رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔ سابق صدر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران افواج پاکستان نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، اس کی بھرپور کامیابی پر آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کو سلام اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کی سلامتی کو قائم رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 466772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466772/آپریشن-ضرب-عضب-کے-دوران-افواج-پاکستان-نے-دہشتگردوں-کی-کمر-توڑ-دی-ہے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org