QR CodeQR Code

چیئرمین نادرا کو تبدیل کئے جانے کا امکان، کرنل (ر) طلحہ کی تعیناتی پہ غور

15 Jun 2015 23:26

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز ترجمان نادرا نے پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی دباو کے الزام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نادرا پر حکومت کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا دباو ہے، جس کا وزارت داخلہ نے سختی سے نوٹس لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی حلقوں میں چیئرمین نادرا کی تبدیلی پر غور کیا جارہاہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نئے متوقع چیئرمین نادرا کرنل (ر) طلحہ ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے بعد چیئرمین نادرا کی تبدیلی عمل میں آئے گی، اور کرنل (ر) طلحہ کو نادرا کا نیا چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔ حکومتی اداروں نے چیئرمین نادرا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز وزارت داخلہ نے ترجمان نادرا کی میڈیا سے ہونے والی گفتگو کا بھی سختی سے نوٹس لیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کو سختی سے ہدایت کی تھی، کہ کسی سیاستدان کے انفرادی بیان کا نادرا کوئی نوٹس نہیں لے گا، اور نہ ہی کوئی وضاحت جاری کرے گا، تاہم اس ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے نادرا پر حکومتی دباو کے الزام کے بعد ترجمان نادرا نے نہ صرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس الزام کو مسترد کیا تھا، بلکہ جوابی طور پر پی ٹی آئی پر الزام لگایا تھا کہ وہ نادرا پر دباو ڈال رہی ہے۔ ترجمان نادرا نے پی ٹی آئی پر یہ بھی الزام لگایا تھا کہ وہ نادرا یونین کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 466849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466849/چیئرمین-نادرا-کو-تبدیل-کئے-جانے-کا-امکان-کرنل-ر-طلحہ-کی-تعیناتی-پہ-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org