0
Tuesday 16 Jun 2015 12:29

گلگت، حافظ حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ

گلگت، حافظ حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد حفیظ الرحمان کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ کا اعلان کریں گے جبکہ خوشخبری سنانے کیلئےحفیظ الرحمان کو آج وزیراعظم ہاؤس بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حافظ حفیظ الرحمٰن نے انتخابات سے قبل ہی دعویٰ کردیا تھا کہ اگر انتخابات میں نواز لیگ کامیاب ہوئی تو وہ گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 466966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش