0
Tuesday 16 Jun 2015 12:41

کوہاٹ، واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کوہاٹ، واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے قریب راولپنڈی روڈ پر گنڈیالی موڑ میں واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گنڈیالی موڑ کے قریب اسلام آباد سے کوہاٹ آنے والی کار مخالف سمت سے آنے والے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی اور 8 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ متنقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 466974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش