QR CodeQR Code

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال کی قید سنا دی

16 Jun 2015 19:22

اسلام ٹائمز: شیخ علی سلمان پر وزارت داخلہ کی توہین اور عوام کو سول نافرمانی پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ آل خلیفہ کی جیل میں بند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کی ایک عدالت نے جمعیت الوفاق کے سربراہ اور آمریت کے مخالف تحریک کے سرکردہ رہنما شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنا دی، اطلاعات کے مطابق بحرین کی عدالت نے جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو حکومت کی سرنگونی کی کوشش کے الزام سے تو بری کر دیا لیکن دیگر الزامات میں ان کو چار سال قید کی سزا سنادی۔ ان پر وزارت داخلہ کی توہین اور عوام کو سول نافرمانی پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ آل خلیفہ کی جیل میں بند ہیں۔ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب جمہوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467029/بحرین-میں-آل-خلیفہ-حکومت-نے-جمعیت-الوفاق-کے-سربراہ-شیخ-علی-سلمان-کو-چار-سال-کی-قید-سنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org