0
Tuesday 16 Jun 2015 19:05

بنگلہ دیش کی عدالت میں جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار

بنگلہ دیش کی عدالت میں جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی اعلی ترین عدالت نے آج جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری علی احسن محمد مجاہد کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ انہیں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ایس کے سنہا نے اپنے مختصر فیصلے میں جماعت اسلامی کے رہنما کی سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کر دیا۔ پراسیکیوٹر صومیہ رضا نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے موت کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ مزید یہ کہ علی احسن مجاہد کو چند مہینوں کے اندر پھانسی پر لٹکایا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری 2013 میں قتل اور تشدد سمیت پانچ الزامات کے مجرم پائے گئے تھے۔ اس فیصلے کے بعد ان کے حمایتیوں کی جانب سے ملک بھر میں خونریز احتجاجی مہم شروع ہو گئی تھی۔ ماضی میں سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے دو سینئر عہدے داروں کی پھانسی کی سزا پر اسی طرح کے جائزے کو فوری طور پر مسترد کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 467036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش