0
Wednesday 17 Jun 2015 08:36

شیعہ وقف بورڈ معاملے کو لیکر ہزاروں حامیوں کے ساتھ مولانا سید کلب جواد نے دی گرفتاری

شیعہ وقف بورڈ معاملے کو لیکر ہزاروں حامیوں کے ساتھ مولانا سید کلب جواد نے دی گرفتاری
اسلام ٹائمز۔ اعظم خان مردہ باد، وسیم رضوی مردہ باد کے نعروں کے ساتھ ہزاروں افراد کے ساتھ مولانا کلب جواد نے وقف بورڈ میں پھیلی مبینہ بدعنوانی کے خلاف گرفتاری دی۔ حسین آباد واقع ست کھنڈا پارک سے لیکر رومی گیٹ لکھنو کے آگے تک لائن سے لگی بسوں میں خواتین، مرد اور نوجوان ماتم کرتے اور لبیک یا حسین کی صداء بلند کرتے سوار ہوئے۔ وقف بورڈ میں پھیلی بدعنوانی کو دور کرنے، وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو ہٹانے اور امام باڑوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے مطالبے کو لے کر شروع ہوئی وقف تحریک کے تحت انتظامیہ نے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتاری سے قبل چھوٹے امام باڑے پر مولانا سید کلب جواد نقوی نے مظاہرین کو خطاب کیا۔ مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے گرفتاری کے لئے جمع ہجوم کو دشمن کی سازش ناکام ہونا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کل ہمارے ساتھ مذاق کیا اور ہزاروں افراد کو گرفتار کرنے کیلئے صرف 30 بسیں بھیجیں۔ مولانا کلب جواد نے کہا کہ حکومت غیر حساس ہے۔ اسے بیدار کرنے کے لئے بار بار مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بسوں میں للت پور، جھانسی، ایٹہ و دیگر اضلاع کے بینر پر کہا کہ الگ الگ ضلعوں کے بینر لگاکر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اگر حکومت کالا پانی بھی بھیج دے ہمارے حوصلے کم نہیں ہوں گے۔ ہمارے اماموں کی زندگیاں جیلوں میں گزریں اور حکومت ہمیں جیل سے ڈرا رہی ہے۔ امام باڑوں کیلئے ہم جیل جانا تو کیا اپنی گردن کٹانے سے نہیں ڈریں گے۔ وقف جائیدادیں امام حسین اور امام زمانہ کی جائیداد ہیں۔ ان کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ’’وقف چوروں‘‘ سے ملی ہوئی ہے۔ وقف گھوٹالے کے پیسے چور اعظم خان کو پہنچ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 467049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش