0
Tuesday 16 Jun 2015 23:47

مصر کی عدالت کا سابق صدر مرسی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

مصر کی عدالت کا سابق صدر مرسی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قاہرہ میں مصر کی مقامی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی جیل توڑنے اور پولیس پر حملوں کے جرم میں سنائی جانے والی موت کی سزا کا حکم برقرار رکھا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں عدالت نے ملک کے واحد سابق جمہوری صدر محمد مرسی کے خلاف جیل توڑنے اور پولیس حملوں پر دی جانے والی موت کی سزا برقرار رکھی ہے جب کہ اسی عدالت نے محمد مرسی کو ملک کی خفیہ اور حساس معلومات کو فلسطین میں حماس اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو دینے پر عمر قید کی سزا بھی سنا دی۔ عدالت کے جج شبان الشامی نے اپنے فیصلے میں اخوان کے رہنما یوسف القرضاوی سمیت 100 دیگر افراد کی بھی موت کی سزا برقرار رکھی ہے ۔

واضح رہے کہ 2013 میں اس وقت کے مصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے ملک کی پہلی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر محمد مرسی اور اس کی جماعت اخوان المسلمون کے کئی رہنماوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا تھا جب کہ رواں برس اپریل میں محمد مرسی کو اپنے دور صدارت کے دوران مظاہرین پر تشدد کے الزام میں بھی 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 467081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش