0
Wednesday 17 Jun 2015 09:41

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، تو ادھر پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات اور ديگر خليجی رياستوں میں بھی پہلا روزہ 18 جون کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 467114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش