0
Wednesday 17 Jun 2015 15:17

3 دن کی نرمی کے بعد کراچی میں ہیلمٹ کی پابندی پر عمل درآمد دوبارہ شروع

3 دن کی نرمی کے بعد کراچی میں ہیلمٹ کی پابندی پر عمل درآمد دوبارہ شروع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیلمٹ پر اٹھائی گئی پابندی 3 دن کی نرمی کے بعد ختم ہو گئی ہے، اور اس پر عمل درآمد ایک مرتبہ شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے عوامی شکایات کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے پر عائد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے 3 روز کیلئے مہم مؤخر کر دی تھی، جس کی مدت گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی، اور ٹریفک پولیس نے آج سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی پر سینکڑوں چالان کئے جا چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر مین ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 93 فیصد موٹر سائیکل جاں بحق و زخمی ہوتے ہیں، اس قدر بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران لوگوں کا ہیلمٹ نہ پہنننا ہے، اس لئے عوام کے وسیع تر مفاد میں اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 467252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش