0
Wednesday 17 Jun 2015 17:14

جب سے ایان علی گرفتار ہوئیں آصف زرداری پریشان ہیں، ایسے کاموں میں ایسا تو ہوتا ہے، طلال چوہدری

جب سے ایان علی گرفتار ہوئیں آصف زرداری پریشان ہیں، ایسے کاموں میں ایسا تو ہوتا ہے، طلال چوہدری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے ماڈل ایان علی گرفتار ہوئی ہیں زرداری صاحب پریشان ہیں۔ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کاموں میں ایسا تو ہوتا ہے، اگر برداشت نہیں کر سکتے تو ایسے کام چھوڑ دیں جن سے پریشانی ہو۔ انہوں نے آصف زرداری کے پاک فوج اور رینجرز کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو فوج اور رینجرز پر تنقید کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، آصف زرداری روز کہتے ہیں کہ میں نے اتنے سال قید کاٹی ہے، ایسے کرتوت ہوں گے تو قید تو کاٹنی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کے خلاف آصف زرداری کا بیان ناقابل قبول ہے۔
خبر کا کوڈ : 467263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش