QR CodeQR Code

رینجرز نے اختیارات سے تجاوز کیا، وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی جی رینجرز کو خط

17 Jun 2015 17:46

اسلام ٹائمز: اپنے خط میں قائم علی شاہ نے لکھا ہے کہ رینجرز کو اختیارات اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1973ء کے تحت دیئے گئے تھے۔ نوٹی فکیشن میں دائرہ کار بھی واضح ہے۔ رینجرز صرف دہشتگردوں اور شیڈول آفیسرز کو روکنے کی مجاز ہیں لہذا ایس بی سی اے پر چھاپا اختیارات سے تجاوز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور ڈی جی رینجرز کو خط تحریر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رینجرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپا مار کر اختیارات سے تجاوز کیا۔ رینجرز صرف دہشتگردں اور شیڈول آفیسرز کو روکنے کا اختیار رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کے نام خط میں رینجرز کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر چھاپے کو اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔ اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے لکھا ہے کہ رینجرز کو اختیارات اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1973ء کے تحت دیئے گئے تھے۔ نوٹی فکیشن میں دائرہ کار بھی واضح ہے۔ رینجرز صرف دہشتگردوں اور شیڈول آفیسرز کو روکنے کی مجاز ہیں لہذا ایس بی سی اے پر چھاپا اختیارات سے تجاوز ہے۔


خبر کا کوڈ: 467268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467268/رینجرز-نے-اختیارات-سے-تجاوز-کیا-وزیراعلی-سندھ-کا-وفاقی-وزیر-داخلہ-اور-ڈی-جی-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org