0
Wednesday 17 Jun 2015 20:11

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوری کا اجلاس، آئندہ تین ماہ کے پروگرام کی منظوری

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوری کا اجلاس، آئندہ تین ماہ کے پروگرام کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، ضلعی شوری کے اجلاس میں تمام یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور اُن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ تین ماہ کا پروگرام پیش کیا گیا جسے بعض ترامیم کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ضلعی شوری کے اجلاس میں مرکز کی جانب سے سید مسرت عباس کاظمی، صوبے کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی اور اُستاد ذوالفقار حسین اسدی نے شرکت کی۔ شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں ملت تشیع کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھری ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا جس کے باوجود بھی ہم دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین الیکشن ٹربیونل میں جائے گی اور اپنے حق کی آواز بلند کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اقدار کی سیاست کرے گی اقتدار کی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 467270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش