QR CodeQR Code

جنوبی افریقہ کی جانب سے سوڈانی صدر کو گرفتار نہ کرنے سے عدالت کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، عالمی عدالت

17 Jun 2015 18:59

اسلام ٹائمز: عالمی عدالت کی طرف سے جنوبی افریقہ سے کہا گیا تھا کہ وہ افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے سوڈانی صدر کو گرفتار کر لے لیکن سوڈانی صدر بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی فوجداری عدالت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی طرف سے سوڈانی صدر عمر البشیر کو گرفتار نہ کرنے سے عدالت کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ ہمیشہ سے عالمی فوجداری عدالت کا پر زور حامی رہا ہے اور یہ اس کی ذمہ داری تھی کہ وہ صدر البشیر کو گرفتار کرتا۔ عالمی عدالت کی طرف سے جنوبی افریقہ سے کہا گیا تھا کہ وہ افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے سوڈانی صدر کو گرفتار کر لے۔ عالمی عدالت نے دارفور کے تنازعے کے حوالے سے عمر البشیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467281/جنوبی-افریقہ-کی-جانب-سے-سوڈانی-صدر-کو-گرفتار-نہ-کرنے-عدالت-حوصلہ-شکنی-ہوئی-ہے-عالمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org