QR CodeQR Code

بحرین میں شیخ علی سلمان کی حمایت میں مظاہرہ

17 Jun 2015 18:39

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، مظاہرین بحرین میں حقیقی جمہوریت کے قیام پر مبنی بحرینی قوم کے قانونی اور منصفانہ مطالبات تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرینی عوام نے جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان کو قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے البلاد القدیم علاقے میں کیا گیا۔ مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی رہائی کا پر زور مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین بحرین میں حقیقی جمہوریت کے قیام پر مبنی بحرینی قوم کے قانونی اور منصفانہ مطالبات تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسی سلسلے میں بحرین کے علاقوں الدیہ اور المصلی میں بھی مظاہرے کئے گئے۔ واضح رہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے منگل کے روز جمعیت الوفاق اسلامی کے سربراہ اور آمریت مخالف عوامی تحریک کے سرکردہ رہنما شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر وزارت داخلہ کی توہین اور عوام کو سول نافرمانی پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ شیخ علی سلمان کو قید کی سزا سنائے جانے پر بحرینی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 467285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467285/بحرین-میں-شیخ-علی-سلمان-کی-حمایت-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org