QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوتی تو پورا پشاور باہر نکل آتا، پرویز خٹک

17 Jun 2015 21:18

اسلام ٹائمز: کے پی کے کے وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ آسان نہیں، اس کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے، جس افسر نے کرپشن کرنی ہے وہ خیبر پختونخوا چھوڑ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کو پکڑا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہوتی تو پورا پشاور نکل آتا لیکن صرف 25 لوگ نکلے، میاں افتخار کو شرم آنی چاہیے، اپوزیشن جتنے بڑے جلسے تو میں اکیلے کرلیتا ہوں، اپوزیشن کو اپنے پیٹ کی فکر ہے، وہ کرپشن کے حامی ہیں جبکہ ہم شفاف نظام چاہتے ہیں۔ حیات آباد میں باب پشاور فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مشکلات کا وقت گزر چکا ہے اور اب انقلابی اقدامات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، اگلے 3 سالوں میں پشاور کی صورت بدل جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ آسان نہیں، اس کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے، جس افسر نے کرپشن کرنی ہے وہ خیبر پختونخوا چھوڑ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کو پکڑا جائیگا، انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ وہ اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کردیں یہ نظام کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باب پشاور فلائی اوور 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائیگا، پشاور کا ٹریفک نظام اگلے 6 ماہ میں مکمل طور پر تبدیل ہوجائیگا۔


خبر کا کوڈ: 467320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467320/بلدیاتی-انتخابات-میں-دھاندلی-ہوتی-پورا-پشاور-باہر-نکل-ا-تا-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org