QR CodeQR Code

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماء مرزا حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

18 Jun 2015 00:29

اسلام ٹائمز: مرزا حسین حلقہ جی بی ایل اے 5 نگر 2 سے 8 جون کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار تھے جن کو مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار رضوان علی نے شکست سے دو چار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔  گلگت بلتستان کے سابق رکن اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما و نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ضلع نگر 2 مرزا حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ آج انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑتے ہی انھیں تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرزا حسین حلقہ جی بی ایل اے 5 نگر 2 سے 8 جون کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار تھے جن کو مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار رضوان علی نے شکست سے دو چار کیا تھا۔ ان کی ناگہانی موت سے اہلیان گلگت بلتستان ایک عظیم سیاسی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467354/پاکستان-تحریک-انصاف-گلگت-بلتستان-کے-رہنماء-مرزا-حسین-دل-کا-دورہ-پڑنے-سے-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org