0
Thursday 18 Jun 2015 10:04

سوات میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار

سوات میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ڈڈہارا میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ملزم اختر شاہ نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اپنی بھابھی اور ایک شخص کو قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، نعشوں کو کبل سول اسپتال متنقل کردیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 467390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش