0
Thursday 18 Jun 2015 11:05

ٹی این ایف جے کا جمعتہ المبارک کو ’’یوم یکجہتی افواج پاکستان‘‘ منانے کا اعلان

ٹی این ایف جے کا جمعتہ المبارک کو ’’یوم یکجہتی افواج پاکستان‘‘ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ موجودہ نازک حالات میں جبکہ اندرونی و بیرونی دشمنوں نے پاکستان کا گھیرائو کر رکھا ہے اور ہنود و یہود اپنی تمام تر توانائیاں وطن عزیز کو زیر کرنے پر صرف کر رہی ہے اور افواج پاکستان کے شیر دل جوان قوم و ملک کی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری کا قومی اداروں کو نشانہ بنانا کراچی میں رینجرز اور ملک بھر میں ضرب عضب آپریشن کو سبوتاژ کرنا اور ہندو بنئے سمیت دشمنان پاکستان کو خوش کرنا ہے، جسکی پاکستان کا بچہ بچہ نہ صرف پر زور مذمت بلکہ اسے تشویشناک قرار دیتا ہے، رمضان المبارک میں پوری قوم پاک فوج کے دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب آپریشن کی جلد حتمی کامیابی کیلئے دعائیں مانگے اور شہدائے دین و وطن کے غمزدہ خاندانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایام استقبال رمضان کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جمعہ کو ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی افواج پاکستان‘‘ منانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سابق صدر زرداری اور ان جیسے لوگوں کو ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ بھارت نے آغاز ہی سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں شروع کر دی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 467414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش