0
Thursday 18 Jun 2015 16:22

ڈی آئی خان، شہر میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار، جلاؤ گھیراؤ، درجنوں گرفتار

ڈی آئی خان، شہر میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار، جلاؤ گھیراؤ، درجنوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل مارکیٹ میں پٹھانوں اور راجپوتوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے بعد شہر میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔ ڈی آئی خان کے مضافات میں واقع کوکار کے علاقے سے سینکڑوں پٹھانوں پر مشتمل لشکر ڈبل کیب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے ڈیال روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہوا۔ مسلح مشتعل لشکر نے بنوں اڈہ، شیخ یوسف اڈہ، ہسپتال روڈ، سرکلر روڈ اور ٹانک اڈا سمیت دیگر علاقوں میں واقع کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور بینک وغیرہ زبردستی بند کرا دیئے۔ متعدد دکانوں پر توڑ پھوڑ کی۔ تمام راستے اور دکانیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدا میں ایف سی کی کچھ نفری نے حالات کنٹرول کرنے کی ناکام کی۔ پولیس لائن سے ریزرو نفری منگوا کر مسلح لشکر کے خلاف کاروائی کی گئی۔ جس میں پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ ہنگامہ آرائی میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 467520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش