QR CodeQR Code

بحرینی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں، شیخ علی سلمان کی اپیل

18 Jun 2015 17:55

اسلام ٹائمز: جیل سے جاری بیان میں جمعیت وفاق ملی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایسا ہونا چاہئے کہ جس میں عدل و انصاف اور عالمی قوانین کی بنیاد پر حکومت قائم ہو، انتخابات کرائے جائیں اور جہاں لوگوں کو شہر بدر یا ملک بدر نہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ میں ثابت قدم رہوں گا، رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالت سے چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شیخ علی سلمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شاہی حکومت کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک ایسا ہونا چاہئے کہ جس میں عدل و انصاف اور عالمی قوانین کی بنیاد پر حکومت قائم ہو، انتخابات کرائے جائیں اور جہاں لوگوں کو شہر بدر یا ملک بدر نہ کیا جائے۔ شیخ علی سلمان نے بحرینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔ قابل ذکر ہے کہ شیخ علی سلمان کو مقامی تھانے سے بحرین کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی آمد کے بعد بحرین کی سینٹرل جیل میں موجود سیاسی قیدیوں کا حوصلہ اور بھی بلند ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 467542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467542/بحرینی-عوام-اپنے-حقوق-کے-حصول-لئے-پرامن-جدوجہد-جاری-رکھیں-شیخ-علی-سلمان-کی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org