QR CodeQR Code

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے قومی مذاکرات کی درخواست کو مسترد کر دیا

18 Jun 2015 17:52

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ملک کے پانچ سالہ بحران کو ختم کرنے کے لئے قومی مذاکرات میں شرکت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حقیقی قومی مذاکرات کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بحرینی حکومت کے نمائندے یوسف عبد الکریم نے قومی مذاکرات کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ عبدالکریم نے جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے انتیسویں اجلاس میں کہا کہ قومی مذاکرات ایک داخلی مسئلہ ہے اور انسانی حقوق کی کونسل کو اس مسئلے میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس تین جولائی تک جاری رہے گا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ملک کے پانچ سالہ بحران کو ختم کرنے کے لئے قومی مذاکرات میں شرکت کرے۔ زید رعد الحسین نے کہا کہ بحرین میں امن واستحکام کے قیام کے لئے حکومت اور مخالفین کے درمیان غیر مشروط طور پر حقیقی مذاکرات شروع کئے جانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 467543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467543/بحرین-کی-آل-خلیفہ-حکومت-نے-قومی-مذاکرات-درخواست-کو-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org