QR CodeQR Code

یمن میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران جنگ بندی نافذ ہو جائے گی ،اقوام متحدہ

18 Jun 2015 17:49

اسلام ٹائمز: دوسری طرف یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد گروہ القاعدہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیاں منہ توڑ جواب دیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے ترجمان فوزی نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان غالب لقمان نے بھی کہا ہے کہ ان کے ملک نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ بندی کی وجہ سے ظالمانہ محاصرہ ختم ہوجائے گا اور انسان دوستی پر مبنی امدادی سامان کے حامل بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی۔ غالب لقمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر دہشت گرد گروہ القاعدہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیاں منہ توڑ جواب دیں گی۔


خبر کا کوڈ: 467547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467547/یمن-میں-آئندہ-چند-گھنٹوں-کے-دوران-جنگ-بندی-نافذ-ہو-جائے-گی-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org