QR CodeQR Code

رمضان المبارک رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے، علامہ افضل حیدری

18 Jun 2015 19:49

اسلام ٹائمز: جامع مسجد علی میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں اجتماعی عبادات کا حکم ہے، انسان معاشرے کے محروم طبقات کا خیال رکھے، فقیروں، مسکینوں، نادار اور غریبوں کا احساس کرے۔ اسی لئے ماہ مقدس کے آخری عشرے میں فطرہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ مستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالٰی کی رحمتوں، برکتوں اور کائنات کے خالق سے استغفار، توبہ، مناجات اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ استقبال رمضان کی مناسبت سے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد علی میں خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے پاس اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ یہ اللہ تعالٰی کی میزبانی کا مہینہ ہے، جس میں روزہ دار مہمان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے سے بھوک پیاس انسان کو دوسروں کی بھوک اور پیاس کا احساس دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں اجتماعی عبادات کا حکم ہے، انسان معاشرے کے محروم طبقات کا خیال رکھے، فقیروں، مسکینوں، نادار اور غریبوں کا احساس کرے۔ اسی لئے ماہ مقدس کے آخری عشرے میں فطرہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ مستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کریں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 467561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467561/رمضان-المبارک-رب-کو-راضی-کرنے-کا-مہینہ-ہے-علامہ-افضل-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org