0
Friday 19 Jun 2015 11:18

بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو پھر گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو پھر گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سری نگر سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور دیگر رہنماء مسلسل گھروں میں نظربند ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حریت رہنماؤں نے سوپور قصبے میں شہید نوجوانوں اور کشمیریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے آج جمعہ کو سوپور جانا تھا۔ محمد یاسین ملک کو گرفتار کر کے سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 467636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش